ایک نیوز:وزیرخارجہ اسحاق ڈار سےبرطانیہ کی ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی کی ملاقات،باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
سعیدہ وارثی نے اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔فریقین نے پاک برطانیہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔ان شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط شامل ہیں۔