گندم سکینڈل :تحقیقاتی کمیٹی کے کام نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

May 08, 2024 | 18:07 PM

ایک نیوز : اربوں روپے کی درآمدی گندم کی تحقیقات کے معاملے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کام مکمل نہ کرنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کے مینڈیٹ میں مزید اضافہ کردیا ، 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کا معاملہ بھی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سپردکردیا گیا۔

 درآمدی گندم کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹائم فریم میں بھی اضافہ کردیا گیا  کمیٹی رواں ہفتے تمام معاملے پر اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کرے گی،  سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو کمیٹی کے کام میں ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ روز آگاہ کردیا تھا،۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے فوڈ کمشنر کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی کو کام سے روک دیا گیا، وزارت فوڈ سیکیورٹی کی کمیٹی بھی کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں