ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

May 08, 2024 | 18:00 PM

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر2پیسے سستا278روپے 12پیسےسےکم ہو کر 278روپے10پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا،279روپے14پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 159 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 601 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 208 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 96 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 60 سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,079 جبکہ کم ترین سطح 72,358 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں