ایک نیوز:نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا ۔ اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔