پاکستان کی کسی خاص جماعت سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں،امریکہ

May 08, 2024 | 16:36 PM

ایک نیوز: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے ایک بار پھر واضح کردیاکہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔کسی خاص سیاسی جماعت سے متعلق بھی کوئی پوزیشن نہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بولے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےعمرایوب اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔پاک امریکا تعلقات پر بات ہوئی۔ معاشی اصلاحات،انسانی حقوق اورعلاقائی سلامتی کے اموربھی زیربحث آئے۔

 میتھیوملر کامزیدکہناتھاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرقیدی کی حفاظت چاہتے ہیں۔ہرشخص ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے۔
 سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ پاکستان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاسفارتی تعلقات کے حامی ہیں۔

مزیدخبریں