ایک نیوز:گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا۔
ذرائع کےمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 3 ہزار 50 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی۔
ذرائع کےمطابق این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2 ہزار 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لیسکو کو 100 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔