190ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس کی سماعت،نیب گواہ کابیان ریکارڈ

May 08, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز:190ملین پاؤنڈاسکینڈل ریفرنس کی سماعت میں نیب کےمزیدایک گواہ کابیان ریکارڈکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
نیب کے مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈ ایک پر جرح مکمل جبکہ ایک گواہ پر ابتدائی جرح ہوئی۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان کے بیانات ریکارڈ 18 پر جرح مکمل کرلی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل اور بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
  ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔    

مزیدخبریں