وکلاکااحتجاج،حکومت نےپولیس کوہدایت جاری کردی

May 08, 2024 | 14:28 PM

ایک نیوز:وکلاکےاحتجاج کےپیش نظرپنجاب حکومت نےپولیس کوہدایت جاری کردی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے پولیس کو ہر صورت احتجاج کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت کوپیش کی گئی رپورٹ کےمطابق وکلاءاحتجاج ٹیسٹ کیس ہے۔روکا نہ گیا تو ایک سیاسی جماعت سے ملکر تحریک شروع ہوسکتی ہے، آج کا وکلا احتجاج مسلسل مظاہروں کی پہلی کڑی بھی ہوسکتی ہے، پنجاب حکومت نے پولیس کو مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق رپورٹ میں کہاگیاکہ جلاو گھیراو کرنے والے عناصر کو بلا تفریق گرفتار کیا جائےگا ، پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بےدریغ استعمال کیاگیا۔

مزیدخبریں