محسن سپیڈکابڑاکارنامہ،عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

May 08, 2024 | 14:14 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعوام کادیرینہ مسئلہ حل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نےصرف 72 گھنٹے میں وعدہ پوراکردیا۔لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے اوپن رہےگا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر 7 /24 کھلیں رہیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناہے عوام کی سہولت کیلئے لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔ اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو گا۔ پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔ 
 ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں