ایک نیوز:پی ڈی ایم اےنےرواں ہفتےپنجاب کےمختلف شہروں میں ہیٹ ویو،بارشوں اورطوفان کاالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق 8 سے 10 مئی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔10 اور 11 مئی کوجنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔