وزیراعظم شہبازشریف نےآزادکشمیرکےساتھ پاورایشوزپررپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نےآزادکشمیرکےساتھ پاورایشوزپررپورٹ طلب کرلی
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif called for a report on power issues with Azad Kashmir

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےآزادکشمیرکےساتھ پاورایشوزپررپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کےمطابق آزاد کشمیر کیساتھ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کیلئے مستقبل کے ٹیرف پر حتمی بات نہ ہو سکی، مستقبل کے ٹیرف کیلئے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان معاہدہ ہو گا ، سیلز ٹیکس کے ایشوز اور پانی کے استعمال پر عائد چارجز کیلئے مذاکرات مکمل نہیں ہو سکے۔

ذرائع کےمطابق حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان سیلز ٹیکس پر بات چیت چل رہی ہے ،وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے ساتھ پاور ایشوز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی آزاد کشمیر حکومت کیساتھ پاور سیکٹر اور ٹیکسز کے مسائل کے حل کیلئے رپورٹ دے گی۔    

History

Close |

Clear History