ایک نیوز:ڈینگی لارواکی روک تھام کےہدف کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے،321 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیاگیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکاکہناتھاکہ رواں سال 3687 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا جا چکا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یوسی 128 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی رہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی آمد سے متعلق فیڈ بیک لیا ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نےسی ڈی سی کو علاقے میں ڈینگی سپرے پر فوکس کی ہدایت کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نےیو سی 12 اور 13 میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کروایا، دو گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد، موقع پر تلف اور ڈینگی سپرے کروا گیا ۔
رافعہ حیدرکامزیدکہناتھاکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے یو سی 61 برکی روڈ میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا، ڈینگی ٹیموں کو ان ڈور سروئلنس کے لئے اینڈرائنڈ ایپ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نےیو سی 38 میں ان ڈور اور ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نےبھی یو سی 116 میں ڈینگی ٹیموں کی انسپکشن کی۔
ڈی سی لاہورکاکہناتھاکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے گھروں کی چھتوں، ائیرکولرز کو اپنی نگرانی میں چیک کروایا،ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں۔ انتطامی افسران ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈینگی لاروا کے خاتمہ میں شہریوں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔