وزیراعلیٰ مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

May 08, 2024 | 11:57 AM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےپاکستان میں ترکمانستان کےسفیرعطاجان نورلیوپچ مولاموف نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطاب دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ  کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
 ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دی گئی۔

 ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے۔ پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ 
ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئروزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں