وزیراعلیٰ مریم نوازکاتھیلسیمیاکےمرض سےآگاہی کےعالمی دن پرپیغام

May 08, 2024 | 10:52 AM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےتھیلسیمیاکےمرض سےآگاہی کےعالمی دن کےموقع پرپیغام جاری کردیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ تھیلسیمیاکادن منانے کامقصد عوام میں تھیلسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے، تھیلسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، تھیلسیمیاسے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ ہمیں پاکستان کو تھیلسیمیا فری ملک بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے، تھیلسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،تھیلسیمیا سے بچنےکے لئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے، خون عطیہ کر کے تھیلسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں