سانحہ9مئی کوایک سال مکمل ہونےکوہےشہداکےلواحقین کااظہارخیال

May 08, 2024 | 10:28 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:سانحہ9مئی کوایک سال مکمل ہونےکوہےشہداکےلواحقین اپنےجذبات کااظہارکررہےہیں۔
 سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کوہو لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے بھائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے اس قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مجھے افسوس ہوتا ہے ان لوگوں پر جنہوں نے ہمارے شہداء کی یادگاروں کو جلایا،اگر پاک فوج ہماری حفاظت نہ کرے تو کیا ہم ایسے آزاد گھوم سکتے ہیں، ہماری فیملی سے پوچھیں کہ ہمارے دل پر کیا گزر رہی ہے، اللہ تعالی نے میرے بھائی کو بہت بڑے عہدے سے نوازا ہے مجھے اپنے بھائی پر بہت فخر ہے۔

سانحہ 9مئی پراپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےلیفٹیننٹ شہیر شہیدکی والدہ کاکہناتھاکہ9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جس سے شہداء کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوئے، میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے، ہمارا فخر ہیں اور جو قومیں اپنے شہداء کی عزت نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔
9مئی کےحوالےسےاپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےسپاہی وزیر علی شہید کےبھائی کاکہناتھاکہ مجھے اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے کہ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جو جوان اس وقت وطن کے دفاع کے لیے مامور ہیں ان سب کو میں سلام پیش کرتا ہوں، 9 مئی جیسے ہولناک واقعے سے پوری دنیا میں ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی۔

مزیدخبریں