ایک نیوز: اے آئی ٹیکنالوجی لڑاکا طیاروں کی لڑائی میں بھی انسانوں کو پیچھے چھوڑنے لگی ہے۔
اے آئی ٹیکنالوجی سے کنٹرول کیے جانے والے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے انسانی پائلٹس کو ڈوگ فائٹس میں پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ دنوں امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک بیس سے اے آئی ٹیکنالوجی سے کنٹرول کیے جانے والے لڑاکا طیارے نے آزمائشی پرواز کی تھی۔آزمائشی پرواز کے دوران اے آئی سے کنٹرول کیے گئے ایف 16 نے ایک گھنٹے تک 550 میل سے زائد سفر کیا۔
اگرچہ ابھی یہ اے آئی سسٹم ابتدائی مراحل میں ہے مگر وہ فضائی جنگ کے مختلف حربوں میں انسانی پائلٹس کو پیچھے چھوڑنے کے قابل ہوگیا ہے۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے خیال میں یہ دنیا بھر میں جنگی کارروائیوں کو بدل دینے والی ٹیکنالوجی ہے۔