ویب ڈیسک:یوٹیوب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ فیچر یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کو دستیاب ہوگا اور فی الحال صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ہی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر کی آزمائش مارچ میں شروع کی گئی تھی اور اس کے ذریعے صارفین کو کسی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست کسی ویڈیو کے سب سے دلچسپ حصے کی جانب لے جائے گا۔
ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائے گا۔
اگر آپ کسی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی بجائے صرف اس کا بہترین حصہ دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یہ ایک کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔
گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں اے آئی ٹیکنالوجی کو ہر شعبے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوب میں اے آئی ٹیکنالوجی کے فیچر کا اضافہ
May 08, 2024 | 00:13 AM