امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا،1شخص زخمی

May 08, 2023 | 23:31 PM

ایک نیوز بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن ٹیمپل کی نزدیکی سڑک پر تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، یہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔

 پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ 6 مئی کوبھی گولڈن ٹیمپل کے قریب اسی سڑک پردھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

مزیدخبریں