ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنالیا۔بلال اسلم بھٹی کی رہائشگاہ پراجلاس بھی منعقدہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالدگھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثنا باجوہ، طارق سعادت، ضمیر، علی محمدخان، جاویدانور،امین ذکی اوردیگر نے شرکت کی ۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کے وکیل انس ہاشمی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کیے گئے ہیں۔