ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کو منظم کرنے کیلئے متحرک ہو گئیں۔ پنجاب کی سطح پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صوبائی صدر نوشین افتخار نے ملاقات کی ۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کو 15مئی بروز پیرکو لاہور کی ممبر شپ اور تیس حلقوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔مریم نواز اگلے سوموار خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گی۔ن لیگ کی پارٹی آرگنائزر نے ہر ایم پی اے کے حلقہ میں مرد و خواتین کی زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن رواں ماہ لاہور میں مزید کنونشن کرے گی۔لاہور میں ہونے والے کنونشن سے مریم نواز خطاب بھی کریں گی۔