پی ٹی آئی کا 14 مئی کو اسلام آباد میں اجتماعات کا اعلان

May 08, 2023 | 20:52 PM

ایک نیوز : تحریک انصاف نے 14 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئین، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لئے 101 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
 تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ کو بذریعہ خط باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کاکہنا تھا کہ  تحریک انصاف 14مئی بروز اتوار شام 4 بجے آئین، چیف جسٹس اور عدلیہ اظہار یکجہتی کےلئے 101 مقامات پر پرامن اجتماعات منعقد کریگی، دستورِ مملکت اپنے آرٹیکل 15،16،17 اور 19 کے ذریعے شہریوں کو نقل وحرکت، اجتماع، اظہار اور ایسوسی ایشن کے بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔

علی نواز اعوان کا مزید کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس اپنے فیصلوں میں سول انتظامیہ کو عوام کے بنیادی حقوق متاثر کئے بغیر امور سرانجام دینے کا پابند کرچکی ہیں، تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں بنیادی حقوق کے حوالے سے واضح ہدایات دیں، تحریک انصاف اسلام آباد گزشتہ ایک سال میں کم وبیش 150 بڑی پرامن سیاسی سرگرمیاں کرچکی ہے۔

مزیدخبریں