پی ڈی ایم نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے،حماد اظہر

May 08, 2023 | 20:36 PM

ایک نیوز :رہنما تحریک انصاف حماد اظہرکاکہنا ہے کہ امپورٹ بند ہوگئی مہنگائی میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم نے اپنا سارا نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈالنا شروع کردیا ہے۔

 سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا بیان میں کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف کا اجلاس ہونے جارہے۔اس میں پاکستان کو امداد دینے کا  شیڈول شامل نہیں ہے۔

حماد اظہر کاکہنا تھا کہ جہاں بھی جائیں وہاں 50 فیصد صنعت بند ہوچکی ہے۔پچھلے ایک سال میں 3 سے 4 گناہ بےروزگاری میں اضافہ ہواہے ۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں 40 لاکھ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آچکے ہیں۔آٹا ہی 20 کلو کا تھیلا 11سو سے 2800 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر دن بدن نیچے جارہے ہیں کیونکہ امداد تو کہی سے آ نہیں رہی۔یہ ملک 22کروڑ عوام کا گھر ہے چند لوگوں کے مفادات کیلئے یہ۔ملک نہیں۔چند لوگوں کا فائدہ ہے کہ الیکشن انکے کیلئے بہتر نہیں تو سارا گلشن تباہ کردیں۔ہم گروتھ 6 فیصد پر چھوڑ کرگئے تھے مگر اب منفی میں جائیں گی۔میری اطلاع کے مطابق اس بار کے بجٹ مین سارے فیگر بوگس ہوں گے۔بوگس بجٹ دیکر ملک کا مزید بیڑا غرق کرنا چاہ رہے ہیں۔

 حماد اظہر کاکہنا تھا کہ کروڑوں لوگ 12 ماہ میں غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔سارے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ روپیہ مزید گرے گا مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔پی ڈی ایم جس جہاز پر آئے وہ اس ملک کا جنازہ پڑھانے آئیں تھے اور اسی جہاز پر واپس چلے جائیں گے۔کوئی سنجیدہ انسان پی ڈی ایم کا عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں۔

مزیدخبریں