آصف زرداری کی  بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جیالوں کو شاباش

آصف زرداری کی  بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جیالوں کو شاباش
کیپشن: Congratulations to Asif Zardari on his success in local body elections

ایک نیوز :سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،کابینہ ارکان اور جیالوں کو شاباش دی۔

سابق صدر آصف زرداری کاکہنا تھا کہ  صوبہ بھر میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔پورے ملک کے جیالے تیاری کریں مستقبل جیالوں کا ہے۔پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں۔ہم بھرپور تیاری سے انتخابات لڑیں گے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری  کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے۔قائد عوام شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی جانشین بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔کوئی شک نہیں کہ جیالے اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں۔