ایک نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6EmVfWL8JL pic.twitter.com/SoCd5dWQsz
— SBP (@StateBank_Pak) May 8, 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.85 روپے پربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر ڈالر 288 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلے روز منفی اختتام ،مارکیٹ 412 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 829 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 92 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 247 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,389 جبکہ کم ترین سطح 41,767 رہی ۔