ایک نیوز :مسجد نبوی کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمدبن خلیل القاری انتقال کرگئے۔
شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے تھا، ا ن کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔
Sheikh Muhammad Khaleel Al Qari, May Allah have mercy on him and grant him the highest place in Jannah. pic.twitter.com/sznkkMeQmn
— The Holy Mosques (@theholymosques) May 8, 2023
ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔