فلم منی بیک گارنٹی نے250ملین کا بزنس کرلیا

فلم منی بیک گارنٹی نے250ملین کا بزنس کرلیا
کیپشن: The movie Money Back Guarantee made a business of 250 million

ایک نیوز :فلم منی بیک گارنٹی کے ہدایتکار فیصل قریشی کاکہنا ہے کہ فلم نے دنیا بھر میں 250ملین کا بزنس کیا ہے۔

عیدا لفطر پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی میں فواد خان اور وسیم اکرم نے مرکزی کردار ادا کیا۔

فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر فلم کا بزنس شیئر کر دیا۔ لکھا کہ پاکستانی کی سال کی نمبر 1 فلم منی بیک گارنٹی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

   فواد خان ، وسیم اکرم ، شینرا اکرم ، مانی ، گوہر رشید ، مانی ، عائشہ عمر، کرن ملک ، شایان خان ، مرحوم احمد بلال ، شفاعت علی ، حنا دل پذیر ، جان ریمبو اور جاوید شیخ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 فلم منی بیک گارنٹی سیاسی اور ملکی حالات کے پس منظر میں پیش ظنز ومزاح پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایات کار فیصل قریشی کی یہ فلم ڈیبیو ہے. جن کا کہنا تھا کہ یہ فلم 43 میں شوٹ کی گئی ۔ تاہم فلم کی شوٹنگ سے قبل مکمل پلاننگ کے ساتھ پیپر ورک کیا گیا جس کی وجہ سے فلم اتنے کم دنوں میں شوٹ ہوئی۔