بورڈ امتحانات کا طریقہ کار تبدیل

May 08, 2023 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں تحریری اور پریکٹیکل امتحان میں الگ الگ پاس ہونے کا رول ختم کردیا ہے۔ نئے رول کے مطابق سائنس مضامین میں پاس ہونے کے لیے صرف تحریری امتحان میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔

فیصلہ انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی میں کیا گیا ہے۔ فیصلہ سائنس مضامین میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سائنس مضامین میں پاس ہونے کیلئے200 میں سے66 نمبر چاہیے ہوں گے۔

مزیدخبریں