آئی ایم ایف کا انکار: سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

آئی ایم ایف کا انکار: سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار
کیپشن: IMF Denies: Stock Exchanges Falling Deeply(file photo)

ایک نیوز: آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کے اثرات پاکستان سٹاک ایکچینج میں نظر آنے لگے۔ جہاں مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور اب تک سٹاک مارکیٹ 350 پوائنٹس تک گر چکی ہے۔

سٹاک مارکیٹ اس وقت فروخت کے دباؤ کا شکار ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مزید تاخیر کی اطلاعات کے بعد فروخت کا دباؤ پیدا ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کی وجہ بیرونی شعبے میں فنانسنگ کے لیے مطلوبہ فنڈز کو یقینی بنانے کی شرائط ہیں جس پر اب تک پاکستان عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔