ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی نے 18 مارچ کو میری پیشی سے قبل آئی سی ٹی جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول کیوں سنبھالا، ان کا مقصد کیا تھا اور اس کا کیا کام تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں شہباز شریف سے ایک ایسے شخص کی حیثیت سے سوال پوچھ سکتا ہوں کہ جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 قاتلانہ حملے ہوئے ہوں، کیا مجھے ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق حاصل ہے جن کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھ پر قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
As someone who has suffered 2 assassination attempts on his life in last few months, can I dare to ask SS the following Qs:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2023
1. Have I, a citizen, the right to nominate those I feel were responsible for assassination attacks on me? Why was I denied my legal & Constitutional right pic.twitter.com/YWVHrizPoR
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے قانونی و آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا، کیا شہبازشریف کی ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں، یا یہ کہ وہ جرم نہیں کرسکتے ہیں، اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو وزیرآباد جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے والا کون تھا، کیا شہبازشریف اس کا جواب دے سکتے ہیں کہ آئی ایس آئی نے 18 مارچ کو میری پیشی سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول کیوں سنبھالا تھا، سی ٹی ڈی میں آئی ایس آئی کے اہلکار اور وکلاء کو کیوں چھپایا گیا گیا، کمپلیکس میں آئی ایس آئی کا مقصد کیا تھا اور اس کا کیا کام تھا۔
one powerful man & his accomplices all being above the law. Then it is time for us to officially declare that in Pakistan there is only law of the jungle where Might is Right.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر شہبازشریف ان سوالات کا سچائی سے جواب دے سکتے ہیں، تو سب ان کی طرف اشارہ کریں گے کہ ایک طاقتور شخص اور اس کے ساتھی سب قانون سے بالاتر ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم باضابطہ طور پر اعلان کریں کہ پاکستان میں صرف جنگل کا قانون ہے۔