ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ تشکیل دے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے بلال اسلم بھٹی کی لاہور رہائش گاہ پر آج شام اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کئے گئے ہیں۔اس گروپ میں مزید رہنماؤں نے بھی گروپ میں شامل ہونے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
سابق ٹکٹ ہولڈر نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر انیس علی ہاشمی کو ملاقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماد اعوان ،یوسف میو ، چوہدری سادات اور فیصل حاکم بھٹی بھی اس میں شامل ہیں۔