شہری کی شکایت پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کو لائیو لے لیا

May 08, 2023 | 16:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہری کی فون کال کے دوران ہی متعلقہ ڈی ایس پی کو بھی لائن پر لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےشہری کی شکایت پر  ڈی ایس پی کو  اسی وقت لائن پر لے لیا اور شکایت کے فوری ازالہ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ صوبہ بھر میں پولیس سےمتعلق کوئی شکایت ہو تو آئی جی پنجاب کے شکایت سینٹر 1787 پر فورا اپنی شکایت درج کروائیں۔

آئی جی پنجاب نے شہری کا نمبر متعلقہ ڈی ایس پی کو  شہری کا نمبر لکھوایا اور کہا کہ 4 گھنٹے میں شہری کو بلا کر انکا اور اس طرح کے دیگر کیسز کو حل کیا جائے۔ ٰ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے انکا مسئلہ حل کرنا ہے اگر انکا کیس ٹھیک ہے تو انہیں انصاف دلوائیں ورنہ رپورٹ کریں۔

مزیدخبریں