ایک نیوز: پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا اور پنجاب کونسل کی لڑائی ہوئی جس میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب کونسل نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔پنجاب کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا ہے جبکہ ترجمان اسلامی جمیعیت طلبا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبا کے پرامن کارکنان پر قوم پرست کونسل نےہیلے کالج میں آہنی راڈوں ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا۔
لڑائی میں دونوں تنظیموں کے طلبا زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اورایس پی اقبال ٹاون عثمان ٹیپو بھی نفری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔پولیس نے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان گرفتار کر لئے ہیں۔ ترجمان جمعیت طلبا کا کہنا ہے کہ اگر طلباء کو فوری رہا نہ کیا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ کیمپس پل بند کردے گی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں خلاف قانون سرگرمیوں پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔تعلیمی ادارے میں انتشار پھیلانے۔امن و امان خراب کرنے پر متعدد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ مل کر امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی.
محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائیگا،مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔