عمران خان غیرملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کو یرغمال بنانا چاہتا ہے، شرجیل میمن

May 08, 2023 | 15:04 PM

ایک نیوز: پی پی رہنما شرجیل میمن نے عمران خان کو غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اداروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔ بھارت سے لی گئی فنڈنگ پر بھارت سے نمک حلالی کررہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کی ہے۔ دوران کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ کل صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔ کہیں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود تھے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں اچھی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں نے حکومت سندھ کو ووٹ دیا۔ سب سے بہتر ہیلتھ سسٹم کراچی میں ہے۔ کراچی میں کچرا اٹھ رہا ہے اور کراچی میں بسیں چل رہی تھیں۔ سندھ بھر میں پیپلز پارٹی نے کام کیا لوگوں نے اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بھارت گئے تھے۔ ایس ای او ایک تنظیم ہے۔ پاکستان تمام فورم کو سنجیدہ لیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق وزیر خارجہ سے کسی نے پوچھا۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلکل جانا چاہیے۔ اچھا کیا انہوں نے وہاں جا کر۔ بچے بچے کو معلوم ہے یہ دورہ بہت اہم تھا۔ بلاول بھٹو نے وہاں جاکر نمائندگی کی۔ انہوں نے کشمیر پر بات کی۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے سر کی قیمت وہاں کی حکومت نے رکھی ہوئی تھی۔ اس کے باوجود بھٹو کے نواسے، بی بی اور آصف زرداری کے بیٹے نے جرات دکھائی۔ انہوں نے وہاں اپنے ملک کا مقدمہ لڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت سے فنڈنگ لیتی ہے۔ عمران خان نے دورہ بھارت کے دوران نمک حلالی کی۔ عمران خان نے بھارتی فنڈنگ لی۔ عمران خان نے کہا کہ بلاول کو بھارت نہیں جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پاکستان کے ساتھ نمک حرامی تھی۔ عمران خان دور اقتدارِ میں پاکستان کو آئسولیشن میں لیکر گیا۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا میں تنقید شروع کردی۔ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں ملک میں اداروں کو یرغمال بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتوں سے عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے۔ ثاقب نثار تاریخ کا بدترین جج ہے۔ جس نے سارے مخالفین کو چن چن کر نااہل کیا اور عمران خان کو ریلیف دیا۔ ثاقب نثار نے اپنے دور میں عدلیہ کو مینیج کیا۔ ثاقب نثار اور اس کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹ کروڑوں روپے میں فروخت کررہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ تم لوگ ہوتے کون ہو ٹکٹ تقسیم کرنے والے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ثاقب نثار کے تمام فیصلے واپس لیے جائیں۔ پنجاب کی اینٹی کرپشن ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو جیلوں میں ڈالے۔ ثاقب نثار عام آدمی نہیں ہیں۔ جو کسی کو فیور دے رہا ہے ان چیزوں کو پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں لوگوں کو اٹھا کر 90 90 روز کے ریمانڈ دیے گئے۔ نیب کی حراست میں لوگوں کی اموات ہوئیں۔ اس کا حساب کون دے گا۔ جج وقار سیٹھ نے بی آر ٹی پشاورہ پر انکوائری کا کہا۔ سپریم کورٹ میں اس کو اسٹے ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ میں تلاشی نہیں دوں گا۔ اس کا مطلب وہ چور ہے۔ وہ کسی نہ کسی کا لاڈلہ ہے۔ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو ملک کے تمام ادارے بند کر دو۔

مزیدخبریں