کراچی: افسوسناک واقعہ، دادی اور پوتا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

May 08, 2023 | 14:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سمندر کی سیر کوآئی دادی اپنے پوتے سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔بچے کی لاش کو نکالا جاچکا ہے جبکہ خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سمندر میں خاتون اور بچہ ڈوب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو  ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والی خاتون اور لڑکے کی تلاش  شروع کردی ہے۔

 ایدھی بحری خدمات کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور انکا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے خاتون اوربچہ دادی اور پوتا ہیں جوکہ شیریں جناح کالونی کے رہائشی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دادی اور پوتا پھاٹک کے رستے پیدل جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو دیکھتے ہوئے ایک طرف ہوئے اور اپنا وزن برقرار نہ رکھ سکے اور دونوں سمندر میں جاگرے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ اب تک کے آپریشن میں بچے کی لاش کو نکالا جاچکا ہے جبکہ خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں