ایک نیوز: فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست پرایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگل ٹیم فرح گوگی نے کہاکہ فرح گوگی کیخلاف کی جانیوالی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے،فرح گوگی کیخلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے ریڈوارنٹ کیلئے خط و کتابت آئین کے آرٹیکل تھری کی خلاف ورزی ہے ،ریڈنوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی۔
لیگل ٹیم کانوٹس میں مزید کہناتھا کہ ایسے ریڈوارنٹ جاری کرکے ملک کی بدنامی ہوتی ہے،انٹرپول سے کہا گیاریڈوارنٹ کیلئے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔