زمان پارک آپریشن، شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

زمان پارک آپریشن، شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ایک نیوز: عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس کے نوٹسز کی تعمیل کے دوران مزاحمت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر  کیس کی سماعت کی جس میں  پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہےعمران خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، اسلام آباد پولیس کو سہولت فراہم کی۔

اسلام آباد پولیس نے گھر تک رسائی کے لیے اقدامات کیے جس کے بعد  پولیس نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پر آپریشن کیا، اس مقدمہ میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور کسی طرح کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم صادر کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد شبلی فراز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے شبلی فراز کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔