امریکی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیروں کی شہزادہ محمد بن سلطان سے ملاقات

 امریکی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیروں کی شہزادہ محمد بن سلطان سے ملاقات
کیپشن: American and Indian national security advisers met with Prince Muhammad bin Sultan(file photo)

  ایک نیوز : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کی جدہ میں امریکی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
جس کے بعد جیک سلیوان نے سعودی ولی عہد، انڈین قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کے ساتھ ایک ملاقات میں بھی شرکت کی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’اس کا مقصد ایک مستحکم اور محفوظ مشرق وسطیٰ کی مشترکہ سوچ، انڈیا اور دنیا بھر سے اس کے تعلق پر بات چیت تھی۔‘

 عرب میڈیا کے مطابق   شہزادہ محمد بن سلمان جیک سلیوان ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤوں نے مشترکہ تشویش کی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔ سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر مائیکل رتنے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے کوآرڈینیٹربریٹ میک گرک، محکمہ خارجہ کے صدارتی کوآرڈینیٹرآموس ہوچسٹین اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جیک سلیوان نے سوڈان سے امریکی شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔