خیبر پختونخوا میں آٹا بحران، وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

May 08, 2023 | 13:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر انجینئر امیر مقام نےخیبر پختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں رابطہ کیا اور تشویش سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبہ بھر میں آٹے بحران کے بارے عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نےفوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

مزیدخبریں