مذاکرات مشروط نہیں ہوتے، بات بیٹھ کر سلجھانی پڑتی ہے،یوسف رضا گیلانی

May 08, 2023 | 12:21 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد بھی الیکشن آگے بڑھ گئے تھے،پیپلز پارٹی کی عوامی سطح پر پذیرائی اگر نہیں ہے تو پھر عمران خان کے تین جلسوں کے باوجود میرا بیٹا کامیاب کیسے ہوگیا ملک میں سیاسی استحکام کے بعد ہی معاشی استحکام ہوگا۔ بلاول بھٹو نے بھارت میں جو بات کی وہ پاکستان کا مؤقف ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں کو توڑنے کی غلطی کی گئی اور ایک سازش کے تحت یہ کام کیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایک خاص کمیونٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کو نشانہ بنایا جارہا ہے انڈیا میں جو انکی جانب سے بات کہی گئی ہے وہ ریاست کی پالیسی کے مطابق ہے ہمیں تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کاشت کار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا چاروں صوبوں میں الیکشن ایک روز ہونے پر اتفاق ہوچکا ہے اگر بات سلجھانی ہے تو بیٹھ کر بات کرنا پڑتی ہے۔

 یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عوام کو سیاسی استحکام پیدا ہونے کے بعد ریلیف ضرور ملے گا، سیاسی استحکام کے بعد ہی معاشی استحکام ہوگا،ملکی سیاسی تاریخ میں متفقہ وزیرِ اعظم بنا ہے، ہم نے اٹھارہویں ترمیم، گلگت بلتستان اور کے پی کو شناخت دی۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاشت کار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، تمام صوبوں میں الیکشن ایک روز ہونے پر اتفاق ہو چکا تھا،قومی اسمبلی چھوڑ کر اور صوبائی اسمبلی توڑ کر غلطی کی گئی، مذاکرات مشروط نہیں ہوتے، بات سلجھانی ہو تو بیٹھ کر بات کرنا ہوتی ہے،آئین کے مطابق اگر وقت پر کوئی عمل نہیں ہو سکا تو اس میں گنجائش موجود ہے۔بلاول بھٹو نے بھارت میں جو بات کی وہ پاکستان کا مؤقف ہے۔ 

مزیدخبریں