پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

 ایک نیوز: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نےبیجنگ کیلئے کرایوں میں کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےنے پاکستانی اور چینی مسافروں کی سہولت کے لیے بیجنگ کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے طلبا اور کاروباری افراد کے کئی بار کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایوں میں کمی کی ہے۔ عبداللہ حفیظ خان نے کہا  کہ بیجنگ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد طلبا اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد چین کا رخ کر رہی ہے۔