پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا میلہ کس کھلاڑی نے لوٹا؟

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا میلہ کس کھلاڑی نے لوٹا؟

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ  کےدرمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخؒلاف ون ڈے سیریز  میں پاکستانی اوپنر فخرزمان نے 363 رنز بناکر میلہ لوٹ لیا۔ فخر زمان نے 5 مواقع ملنے پر ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 90.75 کی اوسط سے رنز  بنائے جس میں 180 ناٹ آؤٹ  کی شاندار اننگز بھی شامل تھی اس کے ساتھ ہی انھوں نے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں جڑیں۔

بابراعظم سیریز کے آخری اور کیریئر کے سنچری ون ڈے میچ میں صرف ایک رن بناسکے۔ بابر نے مجموعی طور پر 276 رنز بنائے اور ان کی بہترین اننگز 107 رنز رہی۔ امام الحق نے 3 میچز میں 174 رنز اپنے نام درج کرائے۔ محمد رضوان نے 161 رنز جوڑے، آغا سلمان نے 5 میچز میں 4 بار بیٹنگ ملنے پر 153 رنز اپنے نام کیے اور افتخار احمد 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاداب خان 35 رنز ہی بنا سکے، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 26، شاہین شاہ آفریدی 23 ، اسامہ میر 20، محمد نواز 19اور محمد حارث 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب بولنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کی جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے 8 شکار کیے، محمد وسیم اور اسامہ میر نے 6، 6 پلیئرز کو  پولین کی راہ دکھائی۔ نسیم شاہ اور ایڈم ملن نے 5،5 وکٹیں اڑائیں، شپلے نے 4 جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں۔