ایک نیوز: آئی پی ایل کے میچ میں فل سالٹ کے ہاتھوں ’پٹائی‘ پر محمد سراج بھڑک اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز رائل بنگلور چیلنجرز میں شامل بھارتی پیسر محمد سراج کا دہلی سے میچ میں صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیااور دوران میچ ہی حریف بیٹر فل سالٹ سے الجھ پڑے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، یہ واقعہ گزشتہ دن منعقدہ میچ میں پاورپلے کے دوران پیش آیا۔
انگلش بلے بازسالٹ نے تکرار سے قبل سراج کو 2 چھکے اور ایک چوکا لگاکر برہم کررکھا تھ، ایسے میں سراج نے شارٹ پچ گیند کرائی جسے امپائر نے نوبال قرار دیا۔ جس کے بعد بھارتی باؤلر سراج اس فیصلے پر ناخوش دکھائی دیے اور انھوں نے سالٹ کے قریب جاکر انھیں کچھ کہا۔
دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے معاملہ رفع کرانے کے لیے کردار ادا کیا لیکن سراج اس وقت کسی کی بات سننے کے موڈ میں نہیں تھے انھوں نے سالٹ کو خاموش رہنے کے اشارے بھی کیے۔اس معاملے پر فل سالٹ نے بعدازاں چپ توڑتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
انگلش بلے بازنے کہا کہ میں اپنی پیش کردہ اننگز سے مطمئن ہوں، سالٹ کو 45 بالز پر 87 کی فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔