افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایک نیوز:انٹیلی جینس رپورٹ پرکسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جینس رپورٹ پر کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔طور خم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلے کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔اسلحے کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

کسٹم حکام نے اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ افغان ڈرائیور کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے۔پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔