ایک نیوز: عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن عدالتوں کے ذریعے ملیں گے نہ ہی سڑکوں پر آکر ملیں گے۔ حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی قانون کی خلاف ورزی سے باز رہے۔