باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

ایک نیوز:الحاج پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں واقع الحاج پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت نسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکارنسیم کو ہسپتال منتقل کردیاگیا لیکن وہ جانبرنہیں ہوسکا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے سکیورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔