بھارت:کشتی الٹنے سے 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

May 08, 2023 | 09:00 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارتی ریاست کیرالا میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں شنکارا نامی کشتی نے خلاف قانون رات کے وقت مسافروں کے رش کو دیکھتے ہوئےگنجائش سے زیادہ لوگ لیکر سفرشروع کیا تھا کہ ضلع مَلاپورم  میں تانور کے ساحل کے قریب کشتی کو واقعہ پیش آگیا۔عینی شاہدین کے مطابق 25 افراد کی گنجائش والی کشتی میں 50 سے زائد لوگ سوار کیے گئے تھے۔

 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کے باجود واقعے میں ہلاک بچوں اور عورتوں سمیت 21 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، کشتی پر سوار مسافروں کی درست تعداد نہ معلوم نہ ہونے کے باعث لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مزیدخبریں