وائرل پاکستان بزرگ کو سعودی شہزادے نے بلالیا

وائرل پاکستان بزرگ کو سعودی شہزادے نے بلالیا
کیپشن: وائرل پاکستان بزرگ کو سعودی شہزادے نے بلالیا

ایک نیوز : ساکران سے تعلق رکھنے والے بزرگ قادربخش مری جن کی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں چہل قدمی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی انہیں سعودی شہزادے کی طرف سے خصوصی دعوت موصول ہوئی جس کیلئے وہ سعودی عرب پہنچ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق قادربخش مری اپنے بیٹے علی حان کے ہمراہ سعودی شہزادے سے ملاقات کے لیے جمعہ کو سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہوئے۔
قادربخش مری رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کرتےہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے ،وہ عرب اور مغربی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے ۔وائرل ویڈیو نے سعودی شہزادے کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی سعودی شہزادے نے قادربخش مری کو دعوت دی اور انہیں ملاقات کیلئے بلا بھیجا۔