گندے نالےمیں پیسوں سے بھری بوریاں :لوگ نالے میں کود پڑے

 گندے نالےمیں پیسوں سے بھری بوریاں :لوگ کود پڑے
کیپشن:  گندے نالےمیں پیسوں سے بھری بوریاں :لوگ کود پڑے

ایک نیوز :بھارتی ریاست بہار میں ایک گندے نالے میں پیسوں سے بھری بوریاں نکل آئیں ، لوگ پیسے جمع کرنے کیلئے گندے نالے میں کود پڑے ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گندے نالے میں لوگ گھسے ہوئے ہیں اور پیسے جمع کررہے ہیں ۔کچھ لوگ پل پر کھڑے ویڈیو بناتے رہے،ضلعی انتظامیہ کے علم میں بات آئی تو انہوں نے کہا کہ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا یہ کرنسی نوٹ اصلی ہیں یا نقلی ؟اور کس نے انہیں نالے میں پھینکا؟


ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بہار کے روہتاس ضلع کا ہےجہاں لوگوں کو  2000 روپے، 500 روپے، 100 روپے اور 10 روپے کے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوٹ اصلی ہیں۔کچھ لوگوں نے کمنٹس کئے عوام کا پیسہ عوام میں جا رہا ہے!!!