ایک نیوز :سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطیوں پر عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں ،ٹکٹوں کی تقسیم پر اثر انداز ہونے والوں میں چند بکاؤ لوگ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ 2018 میں غلط ٹکٹوں کی وجہ سے عمران خان کو مخلوط حکومت بنانا پڑی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے بڑے کھلاڑی قومی اسمبلی میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے، پارٹی کے بڑے نام پنجاب کے انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب میں پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیئے گئے وفاق کے کھلاڑی صرف مرکز کے انتخابات میں ہی حصہ لیں گے۔