سکیش چندر شیکھر کا جیکولین فرنینڈس کوجیل سےپیار بھرا خط

May 08, 2023 | 02:36 AM

ایک نیوز:اربوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کوجیل سے ایک اور خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق سکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے کیس میں جیل میں قید ہیں ۔جیل سے انہوں نے اپنی گرل فرینڈ  جیکولین فرنینڈس کو خط لکھ کر اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
اپنے طویل نوٹ میں سکیش چندر شیکھر نے لکھا کہ ’’مائی لو !! مائی بےبی جیکولین !میں نے  28 اپریل کو فلم فیئر ایوارڈمیں تمہاری پرفارمنس دیکھی، آپ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور آپ کی پرفارمنس کی شاندار تھی ۔ پورے شو میں سب سے شاندار ایکٹ تمہارا ڈانس تھا ۔بے بی ! تم بہت خوبصورت،ہاٹ لگ رہی تھی اور تم نے مجھے اپنی محبت میں اور بھی زیادہ پاگل بنا دیا ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، تم ایک سپر اسٹار، میری بے بی گرل ہو۔
انہوں نے مزید لکھاکہ  میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں تم ہو، میری ملکہ!آپ کو تو معلوم ہے میں آپ سے کتنا پیار کرتاہوں ۔ میں آپ کو بہت مس کر رہا ہوں۔ ہاں مجھے یاد آیا کہ آپ کی سالگرہ پر میرے پاس آپ کیلئے ایک زبردست سرپرائز ہے، آپ اسے پسند کریں گی، میں اپنا وعدہ پورا کر رہا ہوں! انتظار نہیں کر سکتا! بے بی میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ مسکراتی رہیں۔‘‘
اس سے قبل بھی سیکش نے ایسٹر کے موقع پر جیکولین کو خط بھیجا تھا اور انہیں خصوصی مبارکباد دی تھی۔ 

مزیدخبریں